پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن: فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 4 مظاہرین زخمی

ہفتہ 18-مئی-2019

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شدید زخمی اور متعدد شہری انسوگیس کی شیلنگ کے باعث دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی قصبے کفر قدوم میں ہفتہ وار ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار فلسطینی زخم ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔ دوسری طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں 4 چار فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا بھی استعمال کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی دم گھٹنےسے بے ہوش ہوگئے۔

خیال رہے کہ کفر قدوم کے باشندے گذشتہ 15 سال سے بند شاہراہ کھولنے کے لیے ہر جمعہ اور ہفتہ کو پر امن جلوس نکالتے اور مظاہرے کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی