اسرائیلی زندانوں میں مسلسل 20 سال سے پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہ نما محمد صبحہ کو گذشتہ روز رہا کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما کو مسلسل 15 سال قید میں رکھنے اور رہائی کے کچھ ہی عرصہ بعد حراست میں لے لیا تھا۔ ان پر دوران حراست کتاب تالیف کرنے اور صہیونی عقوبت خانوں میں قیدیوں پر ڈھانے جانے والے مظالم کتاب میں بیان کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔
حماس رہ نما محمد صبحہ کے والد بزرگ فلسطینی ناجی صبحہ ہیں جو مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے بانی اور جامعہ النجاح کے سابق رہ نما ہیں۔
محمد صبحہ کو اسرائیلی فوج متعدد بار حراست میں لے چکی ہے۔ انہیں تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے بعد ایک کتاب کی تالیف پر 15 سال قید کیا گیا تھا۔