برطانیہ میں مقیم ایک فلسطینی پروفیسر اور سائنسدان امین جبایبہ نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جسے شمسی شعاعوں کی مدد سے فولڈ کیا جاسکتا ہے۔ ان کی اس حیران کن ایجاد پر مغربی سائنسدان بھی حیران ہیں۔
فلسطینی نژاد ڈاکٹر جبایبہ پیشے کے اعتبار سے کنسٹرکشن انجینیر، ڈیزائنر اور ‘نوٹگنھم ٹرنٹ’ یونی ورسٹی میں عمرانی ماحولیات کے استاد ہیں۔ انہوں نے بعض دوسرے ماہرین کے ساتھ مل کر ایک شمسی ککنگ مشین تیار کی ہے جسے سورج کی شعاعوں کی مدد سے فولڈ کیا جاسکتا ہے۔
حق واپسی نیٹ ورک کے مطابق فلسطینی نژاد سائنسدان کی تیار کردہ مشین کو گیس یا بجلی کے بغیر فولڈ کیا جا سکتا ہے۔
فلسطینی سائنسدان کی تیار کردہ فولڈنگ ککنگ مشین گرم علاقوں کے لیے مفید ہے جہاں پر گیس اور بجلی کے بغیر اسے فولڈ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سنہ 2014ء میں ہوا سے پانی پینے کا طریقہ ایجاد کیا۔ انہوں نے خراب اور ناکارہ ہونے والے ڈی فریرز کو پانی صاف کرنے اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا۔