چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوج نے جنین سے سابق فلسطینی قیدی کو اغوا کر لیا

منگل 7-مئی-2019

قابض اسرائیلی فوج نے سوموار کی شام جنین کے جنوب میں سانور قصبے میں فلسطینی شہری کو اغؤا کر لیا۔

فلسطینی اسیران کی سوسائٹی نے کہا کہ صہیونی فوج نےسابق قیدی سالم ولد علي کو گرفتار کر لیا جو رام اللہ جا رہا تھا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

قابض صہیونی فوج مغربی کنارے سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں فلسطینی شہریوں کو  انکے گھروں پر چھاپے مار کر یا عارضی چوکیاں تعمیر کر کے گرفتار کرتی رہتی ہے ۔

مختصر لنک:

کاپی