چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن، القدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، 16 فلسطینی گرفتار

پیر 6-مئی-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی  کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 16  فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست فلسطینی رہ نمائوں میں سابق اسیران اور سرکردہ مزاحمت کار بھی شامل نہیں جنہیں صہیونی فوج نے مطلوب اور اشتہاری قرا ر دے رکھا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح غرب اردن اور القدس میں تلاشی کےدوران 16 فلسطینیوں کو حراست میں‌ لیا گیا۔ ان میں اسرائیلی فوج کو سیکیورٹی فورسز اور یہودی آبادکاروں‌ پر حملوں میں‌ ملوث فلسطینی بھی شامل ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کریک ڈائون میں محمود سند صلاح، ورأفت طلال عزات، ومصعب عبد الرحمن الخطيب، وعمار عبد ربه، ومحمد ثائر أبو خليل، وعودة سلام صبيح، وعبد نافز العمري اور إسلام مروان ظاهر کو حراست میں لے لیا۔

 اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں تلاشی کے دوران 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی