اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینی اسیران نے قابض انتظامیہ کی طرف سے مطالبات پورے ہونے پر بھوک ہڑتال معطل کر دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے رہائشی حسام الرزہ اور محمد طبنجہ نے ایک ماہ سےزاید عرصےسے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق الرزہ اور طبنجہ نے صہیونی جیل حکام کی طرف سے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔
خیال رہے کہ اسیر حسام الرزہ نے مسلسل 47 دن تک بھوک ہڑتال کی جب کہ اسیر طبنجہ 40 دن سے جزیرہ نما النقب میں قید تنہائی کےساتھ بھوک ہڑتال پر تھے۔
ساٹھ سالہ اسیر الرزوہ کو اسرائیلی فوج نے اپریل 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ ماضی میں 11 سال صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکےہیں۔