چهارشنبه 30/آوریل/2025

کینسر کا شکار 23 فلسطینی صہیونی زندانوں میں زندگی موت کی کشمکش میں!

جمعہ 3-مئی-2019

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق صہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوں میں 16 فی صد قیدی جان لیوا امراض میں مبتلا ہیں، جن میں 23 فی صد فلسطینی کینسر کے مریض ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہےاسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی ہر لمحہ موت کا سامنا کرتے ہیں۔ کینسر سمیت دیگر امراض میں مبتلا فلسطینیوں کے اور دیگر مریضوں کے معاملے میں‌ صہیونی حکام دانستہ اور مجرمانہ غفلت پر مبنی سلوک کر رہے ہیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ صہیونی زندانوں میں 23 فلسطینی اسیران کینسر میں مبتلا ہیں۔ انہیں نہ تو اسپتالوں میں لے جاتا ہے اور نہ ہی جیلوں میں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ اسیر سامی ابو دیاک، بسام السائض، یسری المصری اور معتصم رداد کینسر کے مرض کا شکار ہیں اور مرض اپنے آخری مراحل میں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صہیونی حکام دانستہ طور پر سرطان کے مریض فلسطینیوں کے معاملے میں غفلت برت رہے ہیں جس کے باعث وہ سسک سسک کر زندگی موت کی بازی ہار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 6500 فلسطینیوں میں 1800 کے قریب فلسطینی مریض ہیں۔ اسیران میں تین سو کے قریب بچے اور پچاس سے زاید خواتین ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی