فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اپریل 2019ء کےدوران قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن، القدس اور دیگر فلسطینی علاقوں میں روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والی پکڑ دھکڑ میں 360 فلسطینیوںکو حراست میں لیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپریل میں فلسطینی علاقوں سے 360 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کےدوران اپریل میں 4 خواتین اور 61 بچوں کو حراست میں لیا۔ اپریل میں ایک اور فلسطینی صہیونی جلادوں کے وحشیانہ تشدد سے دم توڑ گیا۔ 20 سالہ اسیر شہید عمر عونی یونس کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ سے ہے، جس کے بعد شہداء تحریک اسیران کی تعداد 219 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران 73 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں۔ ان میں 18 نئے قیدی شامل ہیں۔