چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی زندانوں میں حشرات الارض کا طوفان، قیدیوں کی مشکلات میں اضافہ

منگل 30-اپریل-2019

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی اسیران کے حقوق کے ذمہ ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہےکہ جزیرہ نما النقب کی اسرائیلی جیل میں‌ لال بیگوں اور دیگر حشرات الارض کیڑوں کی بھرمار ہےجس کے باعث اسیران کو ایک نئی مصیبت کا سامنا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی امور اسیران کے وکیل نے بتایا کہ کئی اسیران کی طرف سے انہیں شکایت ملی ہے کہ قیدیوں کے کئی کمروں میں لال بیگ اور دیگر حشرات الارض کی بھرمار ہے۔ صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں‌ کو درپیش حشرات الارض کے خطرات کے تدارک کے لیے کوئی موثر کوشش نہیں کی جا رہی۔

فلسطینی انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا ہے کہ صہیونی جیلر دانستہ طور پر قیدیوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ موسم گرما کے آتے ہی فلسطینی اسیران کی مشکلات اور ان کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو گیا ہے۔ اسیران آنے والے موسم اور جیلوں میں حفظان صحت دانستہ فقدان سے سخت خوف کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی