چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین میں اسرائیلی کی فلسطینی شہریوں پر چڑھائی، شہریوں کی شناخت پریڈ

منگل 30-اپریل-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر میں ‘دوتان’ کے مقام پر ایک مزاحمتی کارروائی میں‌ ملوث فلسطینیوں‌ کی تلاش کی آڑ میں گھر گھر تلاشی اور شہریوں پر تشدد کی مہم شروع کر دی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دوتان کے مقام پر سوموار کے روز کی گئی ایک مزاحمتی کارروائی کے بعد صہیونی فوج کی بھاری نفری جنین شہر پر چڑھ دوڑی۔ قابض فوج شہریوں کے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئی اور متعدد فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے شہریوں‌ کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں‌ کو ہراساں کیا۔ قباطیہ قصبے میں فلسطینی شہریوں کی گھروں میں‌ گھس کر شناخت پریڈ کی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے بیرالباشا اور کفیرت قصبوں میں نابلس اور جنین کو ملانے والی ٹریفک کی تلاشی کا اشتعال انگیزسلسلہ شروع کیا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔

اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن سے قبل دو تان کے مقام پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کار کی تلاش کی آڑمیں علاقے میں تلاشی کی مہم شروع کی۔

مختصر لنک:

کاپی