جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن پر قابض صہیونی فوج کے حملوں میں بزرگ فلسطینی عورت زخمی

اتوار 28-اپریل-2019

مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے درمیان اسرائیلی فوجی کی جانب سے براہ راست اشک آور گیس کا گولہ لگنے سے فلسطینی بزرگ عورت جھلس گئی اور اسے سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین کے مطابق رباعي مسافر يطا میں التواني گاوں میں مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران  70 سالہ خضرة رباعي کو براہ راست اشک آور گیس کا کنستر لگا۔

فلسطینی بوڑھی عورت کا ایک کندھا جھلس گیا اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کو ایمبولینس کے عملے نے یطا قصبے میں أبو الحسن القاسم ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب قابض صہیونی فوج نے گاوں پر ہلہ بولا اور مقامی کسانوں کو فصلیں کاٹنے سے روکا۔

مختصر لنک:

کاپی