اسرائیلی جیلوں میں قید پانچ فلسطینی قیدیوں کی جانب سے بغیر کسی جرم یا عدالتی کارروائی کے انتظامی حراست میں رکھے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال متعدد روز سے جاری ہے۔
إسراء میڈیا مرکز کے مطابق بھوک ہڑتالی قیدیوں حسام الرزة اور محمد طبنجة نے بالترتیب 40 اور 32 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ حسن العويوي اور عودة الهاروب 2 اپریل 2019 کو اکھٹے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
ایک اور قیدی محمد الهيموني کی بھوک ہڑتال 31 روز سے جاری ہے۔
تمام بھوک ہڑتالی قیدیوں کو صحت کی بدترین حالات کا سامنا ہے اور کچھ قیدیوں کو پہلے ہی صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔
پانچوں بھوک ہڑتالی قیدیوں نے اسرائیلی جیل سروس کے خطرناک اقدامات کو بے نقاب کیا جس میں قیدیوں کو قید تنہائی میں ڈالنا اور بار بار انکی جیلوں کو تبدیل کرنا شامل ہے ۔
بھوک ہڑتالی قیدیوں کو انکے خاندانوں سے ملنے محروم ہیں اور انہیں بمشکل اپنے وکلا سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے۔