شنبه 16/نوامبر/2024

غیر قانونی حراست کے خلاف چار فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

جمعہ 26-اپریل-2019

چار فلسطینی قیدیوں نے بغیر کسی وجہ اور الزامات کے اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف احتجاج کے طور پر متعدد روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے ۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی  قیدیوں حسام الرزة اور محمد طبنجة  نے بالترتیب 38 اور 30 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ حسن العويوي اور عودة الهاروب نے  2 اپریل 2019  کو اکٹھے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جیل سروس نے ان چار فلسطینی قیدییوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھا ہوا ہے اور انہیں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے ۔

بھوک ہڑتالی قیدیوں کو انکے خاندانوں سے ملاقات سے محروم رکھا جاتا ہے اور انہیں بمشکل اپنے  وکلاء سے ملنے کی جازت دی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی