چهارشنبه 30/آوریل/2025

فتح ‘فلسطین ۔ لبنان’ مذاکرات میں تعطل کی ذمہ دار ہے: حماس رہ نما

جمعرات 25-اپریل-2019

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ تحریک فتح فلسطینی قوتوں اور لبنانی حکام کے درمیان فلسطینی پناہ گزینوں کے امور کی بہتری کے لیے ہونے والے مذاکرات میں تعطل کی ذمہ دار ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر جہاد طہ نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک فتح کی مداخلت اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے فلسطینیوں اور لبنانی قوتوں کےدرمیان ہونے والےمذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں اور ان میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک فتح فلسطینی جماعتوں اور لبنانی حکام کے درمیان مذاکرات کے تعطل کی ذمہ دار ہے۔ سال 2018ء کے آخر میں ہمیں اچانک خبر ملی کی تحریک فتح نے فلسطینیوں اور لبنان کے درمیان بات چیت کے لیے قائم کردہ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

جہاد طہ نے تحریک فتح کی مذاکرات مخالف پالیسی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فتح کی طرف سے حماس اور دیگر قوتوں کے خلاف جعلی اور من گھڑت دعوے کیے جا رہےہیں۔ انہوں نے لبنان اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات اور بات چیت کی فوری بحالی پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی