شنبه 16/نوامبر/2024

ایران پر امریکی پابندیاں قابل مذمت ہیں: حماس

جمعرات 25-اپریل-2019

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے ایرانی تیل برآمد کرنے سے متعلق امریکی انتظامیہ کی نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 ایک اخباری بیان میں حماس نے اس اقدام کو ایرانی عوام سمیت اسلامی جمہوریہ کی معیشت اور ترقی کے خلاف خطرناک اضافہ قرار دیا  اور دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

تحریک نے خبردار کیا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل عائد ہونے والی  ظالمانہ پابندیاں خطے میں نئے تنازعات اور بحران کا باعث ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے صرف یہودیوں اور ان کے اتحادیوں کے ایجنڈے اور مفادات کو تحفظ ملے گا  اور فلسطین اور فلسطینیوں کے قانونی حقوق کی حمایت کرنے والے تمام افراد کے لیے خطرے  کا باعث ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی