چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس نے تعاقب کے دوران فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

منگل 23-اپریل-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کا تعاقب کرنے کے بعد گولیاں مار کر اسےشہید کر دیا۔ شہید فلسطینی کی شناخت محمد مجد کمیل کے نام سے کی گئی ہے جو سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے عرابہ البطوف کا رہائشی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس ایک فلسطینی نوجوان کا تعاقب کرتے ہوئے زیر تعمیرعمارت میں داخل ہوگئی۔ فلسطینی نوجوان اس میں‌ موجود تھا اور اس نے اسرائیلی پولیس کے ڈر سے بھاگنے کی کوشش کی مگر صہیونی فوج اسے گولیاں مار دیں جس کے نتیجے سے وہ مکان کی چھت سے گر کر شہید ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان کو دانستہ طور پر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کر گیا۔

مختصر لنک:

کاپی