چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوج نے رات گئے چھاپوں میں 8 فلسطینی اغوا کر لیے

منگل 23-اپریل-2019

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں  گھروں پر چھاپوں کے دوران 8 فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔

گزشتہ روز کی جانے والی چھاپہ مار کارروائیوں میں قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ 6 قیدی اسرائیلی اہداف پر حملوں میں ملوث تھے۔

صہیونی فوج نے طولكرم کے جنوب مشرق میں شوفة گاوں میں چھاپوں کے بعد 40 سالہ سابق قیدی مراد موسیٰ کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

بیت لحم میں مقامی ذرائع نے بتاہیا کہ قابض صہیونی فوج نے 16 سالہ يزن عايش، 28 سالہ فراس الجعيدي، 18 سالہ عنان حميدة، 24 سالہ ابراهيم بلاسي کو انکے گھروں کی تلاشی لینے اور توڑ پھوڑ کے بعد گرفتار کر لیا۔

اسی دوران قلقیلیہ میں صہیونی فوج نے 21 سالہ عبد القادر دياب کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا اور حملے کے دوران انکی بہن پر تشدد کیا۔ بعد میں انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی پولیس کی  کاروائیوں کے دوران  متعدد فلسطینی گھروں کی تلاشی لی گئی۔  اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں کو بھی گرفتار کر لیا جن کی شناخت مالك حوشية اور صالح الشرقاوي کے ناموں سے ہوئی۔

مختصر لنک:

کاپی