اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کل اتوار کے روز سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کو بزدلانہ اوروحشیانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک جمہوریہ سری لنکا میں ہوٹلوں اور گرجا گھروں ہونے والے بم دھماکے بزدلانہ دہشت گردی ہے اور حماس سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں کے غیرمعمولی جانی نقصان پر انتہائی صدمے کا باعث ہے اور دہشت گردی کی اور مجرمانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روزایسٹر تہوار کے موقع پر سری لنکا میں چھ مقامات پر بم دھماکے ہوئے جن میں تین سو کےقریب افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئےتھے۔