چهارشنبه 30/آوریل/2025

مکان مسماری کے لیے صہیونی فوج کا شہید کےگھر پر دھاوا

ہفتہ 20-اپریل-2019

قابض صہیونی فوج نے شہید فلسطینی عمر ابو لیلیٰ کے غرب اردن میں‌ موجود مکان کی مسماری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شہید عمر ابو لیلیٰ ارئیل یہودی کالونی میں ایک فدائی حملے کے دوران مارے گئے تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی چھ گاڑیوں نے سفلیت میں واقع شہید ابو لیلیٰ کے گھر کا محاصرہ کیا۔انہوں‌نے مکان کی مسماری کے لیے اس کی پیمائش اور اس کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ اس دوران صہیونی فوج نے شہید فلسطینی کے گھر میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے مکان میں بعض مقامات پر کھدائی بھی کی اور چاک کی مدد سے مکان کی دیواروں پر جگہ جگہ نشان لگائے جہاں جہاں سے مکان کی مسماری کےلیے بارود نصب کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی