قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری کو 32 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر ادھم محمد جبارین کا رہائشی تعلق جنین پناہ گزین کیمپ سے ہے اور اسے چند ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔
اسیر جبارین کے اقارب کا کہنا ہےکہ جبارین تین بچوں کا باپ ہے اور اس کے بچوں کے نام قسم ، قسام اور ادھم ہیں۔ جعلی الزامات کے تحت انہیں پابند سلاسل کیا گیا ہے۔