اسرائیلی جیل میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی خالد جمال فراج کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات 31 سالہ جمال فراج 24 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید جمال فراج کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد بھی اسے اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ اس دوران اس کا وزن سات کلو گرام کم ہوچکا ہے۔ اسیر فراج مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث خون کی قے کر رہے ہیں۔ اس کے پیٹ اور سر میں شدید تکلیف ہے۔
کلب برائے اسیران کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبداللہ الزغاری نے بتایاکہ صہیونی جیل انتظامیہ اسیر فراج کی صحت کی ذمہ دار ہے۔