یورپی ممالک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز ڈںمارک کے شہر اوگوس شہر میں فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ فلسطین میں’اسیران’ کا قومی دن منایا گیا۔ مظاہرے میں ڈنمارک میں انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے انگریزی زبان میں فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس کےعلاوہ ان بینروں پر فلسطینی اسیران کے حقوق کی صہیونی حکام کی طرف سے ہونے والی پامالیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
خیال رہے کہ 17 اپریل کو فلسطین میں اسیران کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اندرون اور بیرون ملک فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے ریلیاں اورجلسے جلوس نکالتے اور عالمی فورمز پر فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے آواز بلند کرتے ہیں۔