چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران دس شہریوں کو اغوا کر لیا

بدھ 17-اپریل-2019

قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے متعدد پناہ گزین کیمپوں اور شہروں سے دس فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد دس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ صہیونی فوج نے دو فلسطینیوں کو جنین کے پناہ گزین کیمپ سےاغوا کیا ان میں ایک قیدی کا بیٹا تھا جو اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی ایم پی فتحي القرعاوي کے گھر پر ہلہ بولا اور گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد ان کے بیٹے يزن کو حراست میں لے لیا۔

کیمپ میں انکے خاندان کے گھروں پر چھاپے  کے بعد اسرائیلی فوج نے یزن کے دو بھائیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے قلقیلیہ میں مرکز اطلاعات کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شہر میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے سے پہلے ان کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔

فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان علاقے میں بڑے پیمانے پر جھڑپیں شروع ہو گئیں جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے بہت سے مظاہرین کو سانس لینے میں مشکل پیش آئی۔

مختصر لنک:

کاپی