فلسطینی کسانوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں نے سلفیت کےشمال میں ایرئیل صہیونی بستی کے قریب بغیرکسی نوٹس کے انکے وسیع زرعی قطعہ اراضی پر بلڈوزر چلا دیئے۔
کسانوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سےتین دن کی پابندی کے بعد جب وہ اپنی زمینیوں پر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئےکہ اسرائیلی آبادکاروں نے ان کی زمین کو بلڈوزروںسے ہموار کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 30 ایکڑ زمین کو بلڈوزروں سے ہموار کردیا گیا اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کی جانب سے زمین ہموار کرنے کا حالیہ عمل ائرئیل صہیونی بستیمیں 800 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز ہے جو وزیر اعظم نیتن یاہوکی الیکشن مہم کا حصہ ہے۔
انہوں نے نوٹ کیا ہے کہ ایریل صہیونی آبادکار بستی کی توسیعی سرگرمیوںمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک نئے منظورشدہ منصوبے کے تحت اسرائیل نے ایریل یونیورسٹی میں طب کی فیکلٹی کےلیے متعدد عمارتوں کی تعمیر شروع کردی ہے جو مغربی کنارے میں آبادکار بستیوں میںواحد یونیورسٹی ہے