چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاھو سے غیر مشروط ملاقات کے اعلان پر حماس کی صدر عباس پر تنقید

منگل 16-اپریل-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے صدر محمود عباس کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کے اعلان پر شدید تنقید کی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ صدر عباس کی طرف سے نیتن یاھو کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کااعلان قوم کی توہین ہے۔ صدر عباس فلسطینی قومی قوتوں کے ساتھ مذاکرات اور ملاقاتوں پر طرح طرح کی شرایط عاید کرتے ہیں جب کہ صہیونی دشمن کے ساتھ وہ غیر مشروط مذاکرات کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں‌ کہا کہ صدر محمود عباس کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کا اعلان کئی سوالات کوجنم دیتا ہے۔ وہ ایک طرف دشمن کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کر رہے ہیں اور دوسری طرف فلسطینی قوتوں کے ساتھ ملاقات پر سیکڑوں شرایط عاید کرتے ہیں۔

خیال رہے فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر عباس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےساتھ غیر مشروط مذاکرات کے تیار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی