شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کا فلسطینیوں‌ پر حملہ، 14 شہری زخمی

پیر 15-اپریل-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آباد کاروں اور قابض اسرائیلی فوجیوں‌ نے مل کر فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں کم سے کم 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عوریف کے مقام پر یہودی آباد کاروں‌نے فلسطینیوں شہریوں پر حملہ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے بھی یہودی آباد کاروں کا ساتھ دیا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق امدادی ادارے کے کارکنوں‌نے عوریف میں یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے 14 فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں ان میں بعض کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ہفتے کے روز یہودی آباد کاروں‌نے عوریف کے مقام پر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی فلسیطنیوں‌کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

ادھر غرب اردن میں یہودی دیوار فاصل کےمندوب غسان دغلس نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں‌نے عوریف میں ہفتے کے روز دو بار فلسطینیوں کے گھروں پرحملہ کیا۔ فلسطینی شہری اپنے دفاع کے لیے گھروں‌سے باہر نکل آئے۔

انہوں‌نے بتایا کہ ایک مقامی شہری ناجی عارف صباح کویہودی آبادکاروں‌نے پتھر دےمارا جس کےنتیجے میں اس کے کندے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ فلسطینیوں‌نےیہودی آبادکاروں کےخلاف مزاحمت کی تواسرائیلی فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیااور ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی