چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاندان سے مکان زبردستی مسمار کر دیا

پیر 15-اپریل-2019

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک  فلسطینی خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے ریاستی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے قریب حارہ السعدیہ میں "عقبہ رصاص” کے مقام پر  العجلونی نامی خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا۔

حال ہی میں صہیونی فوج کی طرف سے العجلونی خاندان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنا مکان خود مسمار کرے ورنہ اسے مکان مسماری کے لیے ہونے والے اخراجات اٹھانا ہوں‌ گے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ صہیونی فوج نے القدس میں فلسطینی خاندان کو اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا ہے۔ اس طرح کے صہیونی ریاستی جبر کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی