اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غرب اردن سے تعلق رکھنے والے جماعت کے سرکردہ رہ نما الشیخ عمر البرغوثی کو صہیونی جیل سے رہائی پر مبارک پیش کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے شہید صالح البرغوثی اور اسیر عاصم البرغوثی کے والد الشیخ عمر البرغوثی کو ٹیلیفون کیا اورانہیں اسرائیلی زندانوں سے رہائی پر مبارک باد پیش کی۔
اسماعیل ھنیہ نے عمر البرغوثی اوران کے خاندان کی قضیہ فلسطین کے لیے پیش کی جانے والی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ البرغوثی خاندان نے صہیونی ریاست کے جرائم اور قوم کے حقوق کے حصول کے لیے غیر معمولی عزم استقلال کا مظاہرہ کیا ہے۔ حماس کی اور پوری قوم البرغوثی خاندان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ھنیہ نے عمر البرغوثی کی اہلیہ کو بھی ان کے شوہر کی اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی۔