مغربی کنارے میں نابلس کے شمالی قصبے سبسطية میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اشک آور گیس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سبسطية کے مئیر محمد عظيم نے کہا کہ جھڑپیں سبسطية قصبے میں آثار قدیمہ کی جگہ پر اسرائیلی فوجیوں کے دھاوے کے بعد شروع ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوجیوں نے ناراض فلسطینی نوجوانوں پر بڑی تعداد پراشک آور گیس کے گولے پھینکے جس کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔