قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بیت لحم کے مغرب میں بيت جالا شہر میں بغیر پیشگی اجازت تعمیر کی آڑ میں ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی سول انتظآمیہ نے گھر کے مالک یمن زرینہ کو کچھ دن پہلے مکان مسماری کا عسکری حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بموجب انہیں اس بات کا پابند بنایا گیا تھا یا تو وہ اپنا گھر خود مسمار کر دے بصورت دیگر صہیونی حکام اس کا گھر گرا دیں گے۔ ایسی صورت میں مکان گرانے پر اٹھنے والی لاگت بھی فلسطینی شہری ادا کرے گا۔
اسی علاقے میں ایک ہی خاندان کی ملکیت 6 گھروں کو مسمار کر دیا۔