مصری حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے چار فلسطینی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں چند روز قبل غزہ کے ساحل کے قریب سے مچھلیاں پکڑنے کے دوران حراست میں لے لیا گیا تھا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ماہی گیروں کی گرفتاری جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے قریب سے عمل میں لائی گئی تھی۔
غزہ میں وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی ماہی گیروں کو بہ حفاظت غزہ کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ وہ مکمل طور پر صحت مند اور محفوظ ہیں۔
خیال رہے کہ چاروں فلسطینی ماہی گیروں کو مصری فوج نے چند روز قبل غزہ کی پٹی کے ساحل سمندر کے قریب سے حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتاری کے وقت یہ فلسطینی سمندرمیں ساحل سے 250 میٹر دور تھے۔