اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے میں مقبوضہ غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ صدی کی ڈیل کے اہم پہلوئوں کا اعلان 9 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔
اخبار’معاریف’ کو دیے گیے انٹرویو میں نیتن یاھو نے کہا کہ ہم القد کو تقسیم نہیں کریں گے۔ حکومت کسی عرب علاقے سے یہودی کالونیوں کو ختم نہیں کرے گی۔
نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل کے اہم اصولوں کا اعلان انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں غرب اردن کے علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائے گا۔