جمعه 15/نوامبر/2024

بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کریں گے: بینی گانٹز

جمعہ 5-اپریل-2019

اسرائیل کی سیاسی جماعت "کحول لوان” کے سربراہ جنرل بینی گانٹز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 9 اپریل 2019ء کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کرے گی۔

عبرانی میڈیا کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ ان کی جماعت نیتن یاھو کے ساتھ انتخابی اتحاد کا ادارہ رکھتی ہے۔ بینی گانٹز نے کہا کہ نیتن یاھو کی جماعت سے انتخابی اتحاد سے متعلق جو چیزیں سامنے آئی ہیں، ان میں‌ کوئی صداقت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بینی گانٹز کا کہنا تھا کہ بنجمن نیتن یاھو کرپشن کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ سیاسی اتحاد کے قیام کے بارے میں نہیں سوچا جا سکتا۔

عبرانی ٹی وی ‘کے اے این’ کے مطابق نیتن یاھو اور گانٹز نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کی ہے۔

بینی گانٹز نے نیتن یاھو پر سوشل میڈیا پر ہزاروں جعلی اکائونٹس سے اپنی انتخابی مہم چلانے کا الزام عاید کیا جب کہ نیتن یاھو نے ان الزامات کوجھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی