اسرائیلی ریاست میں کنیسٹ کے انتخابات سے قبل فلسطین میں یہودی آباد کاری کا ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے انتخابات سے صرف پانچ دن قبل غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے سیکڑوں نئے مکانات کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔
عبرانی اخبار ‘معاریف’ کے مطابق صہیونی وزارت ہائوسنگ نے ‘ادام’ کالونی میں 62، الفیی مینشہ میں 112، اورنیٹ میں 111 اور ارئیل کالونی میں 195 گھروں کی تعمیرکے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔
اس کے علاوہ عمونیل کالونی میں 50، معالیہ ارایم میں44، بیتار علیت میں 14 مکانات کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔