چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے داخلی راستے دیہاتیوں پر بند کر دیئے

بدھ 3-اپریل-2019

قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع نبی صالح اور ابود  دیہاتوں کے مرکزی داخلی دروازے بند کر دیئے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوج نے نبی صالح اور ابود  دیہاتوں کے داخلی راستوں کو بند کر دیا اور دوطرفہ ٹریفک کو نقل و حرکت سے روک دیا۔

اس کے نتیجے میں نبی صالح گاوں کے داخلی دروازے پر صہیونی فوج اور مقامی نوجوانوں  کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جہاں اسرائیلی فوج نے مقامی نوجوانوں پر اشک گیس کے گولے اور ربر کی گولیاں فائر کیں۔

قابض صہیونی فوجی مغربی کنارے میں ہر روز فلسطینی علاقوں کی طرف جانے والی سڑکوں اور داخلی دروازوں کو بند کر دیتے ہیں اور فلسطینی شہریوں اور انکی گاڑیوں کی نقل وحرکت سے روک دیتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی