یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاست کا ایک اور انتقام،ماسیران کو نماز جمعہ سے روک دیا

ہفتہ 30-مارچ-2019

قابض صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی اسیران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور نت نئے انتقامی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج اور جیل انتظامی نے گزشتہ روز تمام جیلوں میں قید فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام نے تمام جیلوں میں فلسطینی اسیران کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔ 

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کئی عشروں کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے روکا گیا ہے۔

اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی اسیران کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں اور ان کے خلاف انتقامی حربے مسلسل جاری ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید فلسطینیوں کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران دو فلسطینی اسیران کی طرف سے صہیونی جیلروں کو چاقو سے حملہ کر کے دو افسروں کو زخمی کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی