فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک نوجوان کو اس کے گھر میں مردہ پایا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 22 سالہ ایمن مصفیٰ حجازی کی البساتین کالونی میں اس کے گھر میں پھندے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم نوجوان کی پراسرار موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ حجازی کو اس کے گھر میں پھندے کے ساتھ لٹکتا پایا تاہم اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع کےمطابق نوجوان کی موت خود کشی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔