اسرائیلی جیل حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے اسیران کے اقارب کو جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملنے سے روک دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز ریڈ کراس کے تعاون سے غرب اردن سے تعلق رکھنے والے حماس کے ارکان کو ‘جلبوع’ جیل میں ان کے اقارب سے ملنے سے روک دیا گیا۔
صہیونی حکام نے فلسطینی شہریوں کو ‘جلبوع’ جیل میں گھنٹوں بٹھائے رکھا اور کئی گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد ملاقاتیوںکو توہین آمیز انداز میں واپس کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے آنے والے سردی میں صبح سے اپنے پیاروں سے ملنے کے انتظار میں جلبوع جیل کی انتظار گاہ میں بیٹھے رہے۔ بعض شہریوںنے شکایت کی کہ انہیں شمالی القدس کی ‘الطیبہ’ چیک پوسٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں ان دنوں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ فروری کے وسط سے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوںکو صہیونی حکام کی طرف سے منظم انتقامی حربوںکا سامنا ہے۔