یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران نے صہیونی ریاست کے خلاف نئی تحریک کا آغاز کر دیا

منگل 26-مارچ-2019

اسرائیلی ریاست، فوج اور جیلروں کی جانب سے فلسطینی اسیران پر مسلط کی گئی نئی جارحیت کے خلاف اسیران نے نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران نے’ہڈ توڑ’ معرکے کا اعلان کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی مجرمانہ جنگ کا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اسیران کی نمائندہ تحریک نے کل سوموار کو اپنی تمام کمیٹیاں تحلیل کرتے ہوئے ہر اسیر کو اپنے طور پر آزادانہ صہیونی ریاست کے خلاف اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کی اجازت دی ہے۔

تحریک اسیران کا کہنا ہے کہ ‘الکرامہ 2’ تحریک اسرائیلی جیلوں کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے۔ تحریک کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ اسیران کو گرفتار کرنا یا ان کے خلاف کوئی بھی دوسرا حربہ استعمال کرنے کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔ اسیران نے سنہ 2017ء کی تحریک کی طرز پر بھوک ہڑتال کی بھی تیاریاں شروع کی ہیں۔

اسیران کی طرف سے یہ تحریک اسرائیلی ریاست کے مظالم اور جیلوں میں کینسر کا باعث بننے والے آلات لگانے، ٹی وی اور ریڈیو پر پابندی کے خلاف شروع کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسیران اس وقت جزیرہ نما النقب جیل میں قیدیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد اور 25 اسیران کے زخمی ہونے کے بعد سخت غم وغصے میں ہیں۔ تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق النقب جیل میں اسیران نے چاقو کا حملہ کر کے دو صہیونی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی