اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز لبنانی مزاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حسن نصراللہ اور حماس کے وفد کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، غزہ پر اسرائیلی جارحیت، دونوں جماعتوں کےدرمیان باہمی تعاون کے فروغ اور خطے میں ہونے والی پیش رفت میں یکساں موقف اختیار کرنے سے اتفاق کیا گیا۔