مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کےجنوبی داخلی دروازےکے قریب فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ تصادم کا آغاز اس وقت ہوا جب جنین شہر کے جنوبی داخلی دروازے پر مثلث شہداء کے قریب فوجی گاڑیاں رکیں جن پر اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جھڑپوں کا سلسلہ قباطیہ قصبے کے مرکزی داخلی راستے تک پھیل گیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں کی نقل وحرکت میں رکاوٹ ڈالی اور علاقے سے انخلاء کے وقت اندھا دھند اشک آور گرینڈ فائر کرتے رہے۔