یکشنبه 17/نوامبر/2024

صہیونی زندانوں میں مقید چار فلسطینی مسلسل اسیری کے 34 ویں برس میں داخل

پیر 25-مارچ-2019

اسرائیلی زندانوں میں مسلسل تین عشروں سے زاید عرصے سے پابند سلاسل 4 فلسطینی اسیری کے 33 سال مکمل کرنے کے بعد رواں ہفتے 34 ویں برس میں داخل ہوگئے۔

یہ چار فلسطینی ان 26 فلسطینیوں میں شامل ہیں جنہیں صہیونی ریاست نے اوسلو معاہدے سے قبل سے قید میں ڈال رکھا ہے۔ ان میں سے 12 فلسطینی سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسیری کے 34 ویں برس میں داخل ہونے والے اسیران میں 58 سالہ رشدی حمدان ابو مخ اور 59 سالہ ابراہیم نایف ابو مخ شامل ہیں۔

دونوں کل چوبیس مارچ کو اسیری کے34 ویں برس میں داخل ہو گئے۔ ان اسیران کا نام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدوں میں شامل کیا مگر صہیونی حکام ہربار ان کی رہائی کا مطالبہ مسترد کر دیتے۔

ابراہیم اور رشدی ابو مخ کو اسرائیلی فوج نے 24 مارچ 1986ء کو حراست میں‌ لیا۔ جب کہ 59 سالہ ولید الدقہ کو 25 مارچ 1986ئ اور 58 سالہ ابراہیم بیادسہ ک 28 مارچ کو حراست میں لیا گیا۔

ان پر صہیونی عدالت میں سنہ 1985ء میں ایک یہودی فوجی موشے تمام کے قتل کا الزام عاید کیا گیا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی