کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جزیرہ نما النقب کی جیل میں قیدیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں 15 اسیران زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر قیدیوں نے چاقو سے حملہ کر کے دو صہیونی جیلروں کو زخمی کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ النقب جیل کی وارڈ 3 میں گھس کر اسیران پر تشدد کیا۔ اس موقع اسیران نے دو صہیونی جیلروں کو چاقو گھونپ دیے۔
النقب صحرائی جیل میں اسرائیلی فوج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی اور تشدد کےبعد جیل میں حالات کشیدہ ہیں۔ چاقو حملے میں زخمی ہونےوالے زخمی اسرائیلی جیلروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جزیرہ النقب کے وارڈ 4 میں بھی قیدیوں پر دھاوا بولا اور قیدیوں کو ان کے کمروں سے باہر نکال کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ کشیدگی کے بعد جزیرہ النقب کے وارڈ 4 کے اسیران کو 3 اور 7میں منتقل کردیا گیا۔ صہیونی حکام کی طرف سے الزام عاید کیا گیا ہے کہ جزیرہ النقب میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے اسیران نے جیلروں پر حملہ کیا۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔