چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں رات کے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے2 فلسطینی شہید

اتوار 24-مارچ-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیلی مظالم کےخلاف نکالی گئی ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ایک فلسطینی شہید 24 سالہ حبیب المصری جام شہادت نوش کرگیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر رات گئے غزہ کی مشرقی سرحد پر سیکڑوں فلسطینی شہری جمع ہوئے اور انہوں نے صہیونی فوج کے خلاف حق واپسی و انسداد معاشی ناکہ بندی غزہ کے خلاف احتجاج کیا۔

فلسطینی مظاہرین نے غزہ اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کےدرمیان سرحد پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مختصر لنک:

کاپی