یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر طابش ایالون جیل کی قید تنہائی سے نبرد آزما

جمعہ 22-مارچ-2019

فلسطینی اسیران اور  اپنی سزا مکمل کر کے رہا ہو جانے والے قیدیوں کے امور کی نگرانی کرنے والے فلسطینی کمیشن نے کہا ہے کہ صہیونی جیل حکام غرب اردن کے شہر الخلیل کے درا قصبے کے رہائشی اسیر ایمن طابش کو ایالون کے زندانوں میں غیر انسانی حالات کے اندر قید تنہائی میں رکھے ہوئے ہیں۔

کمیشن کے مطابق طابش کو جیل کے ایک مرطوب اور تنگ وتاریک کوٹھڑی میں قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ اس کوٹھڑی میں ہوا کا گزر محال ہے۔ نیز صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

ایالون جیل میں قید طابش کے اہل خانہ کی ملاقات پر بھی پابندی عاید ہے۔ جیلر ان کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آ رہے ہیں۔ انہیں اپنے سیل سے باہر صرف ایک گھنٹہ کے لئے واک کی اجازت دی جا رہی ہے۔

 یاد رہے کہ تابش کو اگست 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی انتظامی نظر بندی کی مدت میں وقتا فوقتاً تجدید کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی