جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں کشیدگی اور مانیٹرنگ دو سب سے بڑے مسائل

جمعہ 22-مارچ-2019

اسرائیلی زندانوں میں ویسے تو صہیونی حکام نے طرح طرح کی انتقامی کارروایاں مسلط کر رکھی ہیں مگر جیلوں میں کشیدگی اور صہیونی حکام کی مانیٹرنگ دو اہم ترین مسائل ہیں اور یہ مسائل اسرائیل کی بیشتر جیلوں میں ہیں۔

یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں پائی جا رہی جب دوسری جانب اسرائیلی ریاست کی دھمکیاں اور جواب میں فلسطینیوں کی طرف سےتشدد اور جیمرز کے خلاف تحریک چلانے کے اعلانات سنے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی بیشتر جیلوں بالخصوص حماس کے ارکان پر مشتمل قید خانوں میں کشیدگی کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں تحریک فتح کے بعض ارکان نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اسیران ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسیران کا اپنے اہداف پر اتفاق ہے اور وہ موجودہ صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ اور اپنے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

فلسطینی اسیران نے ‘ریمون’ جیل کے وارڈ 15 سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا۔ یہ احتجاج جیل میں‌ لگائے گئے جیمرز اور دیگر خطرناک آلات کی تنصیب کے خلاف ہے کیونکہ جیمرز اور دیگر آلات کینسر جیسے امراض کا موجب بن سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی