جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مسلح مزاحمت جاری رکھیں گے: حماس

جمعہ 22-مارچ-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت اور مسلح جہاد کا پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے بیرون ملک شعبہ اطلاعات کے چیئرمین رافت مرہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم کو قابض اسرائیل کی طرف سے منظم ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ایسے میں فلسطینی قوم اور حماس کے پاس مسلح مزاحمت کے سوا اور کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق پر ساز باز اور صدی کی ڈیل کی سازشوں کا مزاحمت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ جب تک فلسطینی قوم کو اس کے چھینے گئے سیاسی، قومی انسانی حقوق مل نہیں جاتے اس وقت تک فلسطینی مزاحمت ترک نہیں کریں گے۔

رافت مرہ نے کہا کہ حماس فلسطینی قوم میں اتحاد اور دشمن کے خلاف استقامت کے ساتھ مزاحمت کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس فتنہ وفساد پھیلانے والوں، تخریب کاروں اور دشمن کے لیے کام کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔ بعض قوتیں دشمن کے مفاد میں کام کرتے ہوئے فلسطینی قومی دھارے کا شیرازہ بکھیرنا چاہتی ہیں مگر انہیں اس میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مختصر لنک:

کاپی