یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے تشدد کے بعد فلسطینی بچے کو گرفتار کر لیا

جمعہ 22-مارچ-2019

قابض اسرائیلی پولیس  نے یروشیلم کے پرانے شہر سے ایک فلسطینی بچے کو جسمانی تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے قدیم شہر کے علاقے باب الخلیل میں ایک بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔ مار پیٹ کی یہ کارروائی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے پرانے علاقے کے اشتعال انگیز دورہ مکمل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد کی گئی۔

مسٹر پومپیو کویت سے شروع کئے جانے والے مشرق وسطیٰ کے دورے میں بدھ کے روز مقبوضہ فلسطینی علاقے پہنچے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی