اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نےشامی علاقے میں اسرائیلی زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر صہیونی ریاست حاکمیت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی انتظامیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عرب قوم پر ایک اور حملہ قرار دیا ہے۔
حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے زیر قبضہ شام میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی حاکمیت تسلیم کرنے سے متعلق بیان حقائق، بین الاقوامی قانون اور قراردادوں کے منافی ہے۔
ایک الگ بیان میں حماس نے امریکی فیصلہ کو عرب حقوق پر مسلسل حملہ قرار دیتے ہوئے اسے اسرائیل کے حق میں واشنگٹن کا کھلا تعصب قرار دیا۔