فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 33 شہری زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ ایک اور کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 33 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے 33 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑنے کی تیسویں کوشش کی گئی جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دیا۔
یاد رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد سے غزہ میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 270 فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔